ملک میں بجلی کی پیداواری لاگت میں 60 فیصد اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک میں بجلی کی پیداواری لاگت میں 60 فیصد اضافہ ہوگیا۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بجلی کی پیداواری لاگت میں 6 روپے 42 پیسے فی یونٹ تک اضافہ ہوا۔ ڈیزل،فرنس آئل، کوئلہ، ایل این جی اور گیس پر بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ گئی۔ایک سال میں ڈیزل پر بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے19 پیسے فی یونٹ بڑھی۔ ڈیزل سے فی یونٹ کی لاگت 19.43 روپے سے بڑھ کر 22.62 روپے تک پہنچ گئی ۔قدرتی گیس سے گزشتہ سال کی نسبت گزشتہ ماہ 62 پیسے فی یونٹ مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔ ایک سال میں ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 42 پیسے فی یونٹ بڑھ گئی۔ ایل این جی سے بجلی کا یونٹ 7.02 روپے سے مہنگا ہو کر 13.44 روپے میں پیدا ہوا۔گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں اس سال اگست میں فرنس آئل سے 6 روپے مہنگی بجلی پیدا ہوئی۔ فرنس آئل کے فی یونٹ کی لاگت 12 روپے 23 پیسے سے بڑھ کر 18 روپے 24 پیسے ہو گئی۔ کوئلہ سے بجلی کے فی یونٹ کی پیداواری لاگت 6.03 روپے سے بڑھ کر 9.03 روپے ہو گئی۔ایران سے درآمدی بجلی کے نرخوں میں بھی 2 روپے 14 پیسے تک اضافہ ہوا۔ اگست 2020 میں ایران سے فی یونٹ 10.21 روپے اب 12.35 روپے میں درآمد کیا۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر