قرضے کی مالیت پانچ کروڑ تک کردی گئی ہے، رضا باقر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی میں حصہ لینے والوں کو اسٹیٹ بینک سپورٹ کرے گا، قرضے کی مالیت پانچ کروڑ تک کردی گئی ہے۔رضا باقر نے صحت کہانی پروگرام کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ بہت خوشی ہے ای کامرس کے شعبے میں 1 ملین ڈالر کی فنڈنگ ہوئی، اسٹیٹ بینک ای کامرس کے ذریعے آئی ٹی، اسٹارٹ اپ سے عوام کو سہولت دینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ممالک پاکستانی پاکستانی بینکوں میں اکاؤنٹ کھول رہے ہیں، ایک لاکھ سے زائد پاکستانی سو ممالک سے روشن ڈیجٹل اکاؤنٹ میں شامل ہوچکے ہیں۔رضاباقر نے کہا ہے کہ اسٹارٹ اپ کو دیگر ممالک میں ہولڈنگ کمپنیاں کھولنے کی اجازت دی گئی، 2 لاکھ ڈالر تک کی سروسز آپ بیرون ممالک کمپنیوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کا کردار بڑھانے کی ضرورت ہے، خواتین کو کاروبار کرنے کے لیے 5 فیصد پر قرض کی سہولت دی گئی ہے۔رضا باقر کا کہنا تھا کہ بین الااقوامی کمپنیوں سے سروس لینے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔رضا باقر نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس میں ہم نے اداروں کو سستے قرضے دیئے، نئے منصوبے اور منصوبے کو پایا تکمیل کو پہنچانے کے لیے دس سال کے لیے قرضے دیئے ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹر عفت ظفر کو فاؤنڈر صحت کہانی کی جانب سے تقریب سے خطاب کے دوران کہا گیا ہے کہ ہمیں خواتین کو آگے لانا ہے، خواتین کی صحت اور مسائل کے حل کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر عفت ظفر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیلی ہیلتھ میڈیسن کو بہت فروغ ملا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر