جلال آباد چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، طالبان سمیت 3 افراد جاں بحق

کابل(نیشنل ٹائمز)افغانستان میں جلال آباد چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جلال آباد چیک پوسٹ پر ایک رکشا آکر رکا جس میں مسلح افراد موجود تھے، رکشہ سواروں نے تلاشی دینے سے انکار کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ سے 3 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جن میں سے دو چیک پوسٹ کی حفاظت پر مامور طالبان اہلکار تھے۔ 4 افراد زخمی ہیں جنھیں اسپتال میں طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔دوسری جانب جلال آباد میں ہی ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو طالبان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔تاحال جلال آباد چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم چند روز قبل جلال آباد میں ہی گشت پر مامور گاڑی پر حملے میں 2 طالبان کے قتل کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔داعش خراسان نے ہی ننگرہار میں بھی ایک گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں ایک بچہ جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔سی طرح 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر داعش خراسان کے ہی خود کش بمبار کے حملے میں 10 امریکی فوجیوں سمیت 170 افراد کی ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ ننگرہار داعش کی جائے پیدائش ہے جب کہ جلال آباد بھی داعش خراسان کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر