اسلام آباد: پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم قرار

اسلام آباد: اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اچھی خبر آ گئی۔ عدالت نے پراپرٹی ٹیکس میں دو سو فیصد اضافہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو حکم دیا ہے کہ پرانے ریٹس پر ٹیکس وصول کیا جائے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپکنے لگی

عدالت نے قرار دیا کہ ٹیکس وصولی سی ڈی اے نہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اختیار میں ہے۔

عدالت نے پراپرٹی ٹیکس سے وصول شدہ رقم کے آڈٹ اور سی ڈی اے کو مکمل رقم لوکل گورنمنٹ فنڈ میں منتقل کرنے کا حکم بھی دیا۔

اسلام آباد میں شہریوں سے 300 فیصد پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا گیا

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں میٹرو پولٹن کارپوریشن کو شہریوں سے 300 فیصد پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا تھا۔

عدالت عالیہ نے اس سلسلے میں اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی طرف سے نکالا گیا نوٹی فکیشن بھی معطل قرار دیا تھا۔

کراچی میں جائیداد کی قیمتوں میں 66 فیصد تک اضافہ

جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہریوں سے اضافی ٹیکس کی وصولی سے روکنے حکمنامہ جاری کیا تھا ۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر