ٹک ٹاک بند ہونے پر جنت مرزا کا رد عمل آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک کے بند ہونے پر ردعمل دے دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ویڈیو اینڈ شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو ٹک ٹاک بند ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہیں ٹک ٹاک بند ہونے پر کوئی دکھ اور افسوس نہیں ہے ۔ جنت مرزا نے مزید کہا کہ مجھے دکھ کس بات کا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ جتنی عزت ، شہرت اور کام نصیب میں لکھا ہے وہ مل چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ مایوسی حرام ہے لہذا ہمیں کسی بھی فیصلے پر افسردگی کا اظہار نہیں کرنا چاہیے ۔ ٹک ٹاک سٹار نے کہا کہ اگر ہم اس بات پر یقین کرلیں کہ اللہ تعالیٰ جو کرتاہے ہماری بہتری کے لیے ہی کرتا ہے تو یقین کریں مایوسی ، دکھ ، درد یہ سب خود ہی ہم سے دور چلے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو شہرت ملنی ہے وہ مجھے دوسرے سوشل میڈیا ذرائع سے بھی مل جانی ہے ۔ جنت مرزا نے اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد ٹک ٹاک پرلگ پابندی ختم ہوجائیگی ۔ واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے گیارہ مارچ کو ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر