نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے دورے کا اعلان کر دیا

ولنگٹن (نیشنل ٹائمز)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر پاکستان کا دورہ چھوڑ کرجانے کے بعد اب نومبر میں بھارت کے دورے کا اعلان کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ سے جاری اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے بھارت کے ہوم سیزن 2021-22 کا آغاز ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ سیزن میں 4 ٹیسٹ، تین ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نومبر میں دورہ بھارت میں دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم گزشتہ جمعے کو راولپنڈی میں شیڈول سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ کے آغاز سے محض چند گھنٹے قبل سیکیورٹی کو وجہ بناتے ہوئے دورہ منسوخ کردیا تھا۔کیوی بورڈ کے اس فیصلے پر جہاں دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی وہی کرکٹ کے شائقین نے شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔دوسری جانب بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا دوسرا ہاف اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کورونا وائرس کی سنگین صورت حال کے باعث ملتوی ہوچکا ہے۔دونوں ٹورنامنٹس کو بھارت سے متحدہ عرب امارات اور عمان منتقل کردیا تھا اور دونوں ممالک مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔بھارت کا دورہ کرنے والی دیگر ٹیموں میں ویسٹ انڈیز بھی شامل ہے جو اگلے برس فروری میں مختصر طرز کرکٹ سیریز کے 6 میچز کھیلے گی۔سری لنکا کی ٹیم بھی اگلے برس کے اوائل میں بھارت کا دورہ کرے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔بعد ازاں جنوبی افریقہ کی ٹیم جون میں 6 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے بھارت کا دورہ کرے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر