مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ

سرینگر(نیشنل ٹائمز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اودھم پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ زخمی ہوگئے، بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی اطلاعات ملنے پر علاقے میں ریسکیو ٹیم روانہ کی گئی جنہوں نے 2 پائلٹس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ہے، ممکنہ طور پر علاقے میں دھند کے باعث ہلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔دوسری جانب بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ آج صبح مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں تربیتی مشق کے دوران آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوا جس میں 2 پائلٹ زخمی ہوگئے تاہم بھارتی فوج کی جانب سے حادثے کی وجوہات ابھی تک نہیں بتائی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر