روس کی یونیورسٹی میں طالب علم کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

ماسکو (نیشنل ٹائمز) روس کی یونی ورسٹی میں طالب علم نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے علاقے سائبیریا کے شہر پرم کی سرکاری یونی ورسٹی میں کلاسز معمول کے مطابق جاری تھیں کہ اچانک ایک طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں متعدد طلبہ و طالبات شامل ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متعدد طلبہ نے بالائی منزلوں میں اپنی کلاسز کی کھڑکیوں سے نیچے کود کر جانیں بچائیں۔پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ حملہ آور زخمی ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔ طالب علم کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے اور اس نے یہ حملہ کیوں کیا اس کی وجوہات بھی سامنے نہیں آئی ہیں۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر