نامور ایٹمی سائنسدان فخری زادہ کے قتل سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایران کے ایٹمی پروگرام کے بابا کہلانے والے نامور سائنسدان محسن فخری زادہ کو کیسے قتل کیا گیا؟ تہلکہ خیز رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔میڈٰیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد ایرانی ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث تھی اور اس نے قتل کو ریموٹ کنٹرول مشین گن کی مدد سے انجام دیا، اس مشین گن نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مشن مکمل کیا۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق نومبر دو ہزار بیس میں فخری زادہ قتل کے آپریشن کے دوران اس ہتھیار کو جو ہزاروں کلومیٹر دور سے کنٹرول کیا جاتا ہے اور ’قاتل روبوٹ‘کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کا پہلی بار تجربہ کیا گیا۔ایک انٹیلی جنس اہلکار کے مطابق یہ ہتھیار بیلجیئم ساختہ ایف این میگ مشین گن کا ایک خاص ماڈل ہے جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی اور کئی کیمروں سے لیس ایک جدید روبوٹ سے جڑا ہوا تھا اور اسے سیٹلائٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس جدید ہتھیا کا وزن مجموعی طور پر تقریباً ایک ٹن ہے اسے آہستہ آہستہ چھوٹے پرزوں میں ایران منتقل کیا گیا اور پھر ملک کے اندر جوڑا کیا گیا۔واضح رہے کہ محسن فخر زادہ ایران کے صف اول کے ایٹمی سائنسدان اور آئی آرجی سی کے اعلیٰ عہدیدار تھے، انہیں ایران کے ایٹمی پروگرام کا بابا بھی کہا جاتا تھا۔گذشتہ سال 27 نومبر کو ایران کے دارالحکومت تہران کے علاقے دماوند کے ابسرد شہر میں ہونے والے ایک قاتلانہ حملے میں جوہری سائنسدان محسن فخری مارے گئے تھے، اس واقعے نے ایران کو سخت مشتعل کیا کیونکہ فخری زادہ اس کا اہم اثاثہ تھا جس نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو یہاں تک لانے میں کلیدی کردا ادا کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر