کیویز پاکستان میں گرین شرٹس کیلیے ترنوالہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) کیویز پاکستان میں گرین شرٹس کیلیے ترنوالہ ثابت ہوئے ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ابھی تک 107 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، ان میں سے55 گرین شرٹس نے جیتے، 48 میں کیویز نے فتح حاصل کی،ایک میچ ٹائی جبکہ3بے نتیجہ ختم ہوئے۔گزشتہ باہمی مقابلہ ورلڈ کپ 2019میں ہوا، بابر اعظم کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت پاکستان نے 6وکٹ سے فتح پائی، دوسری جانب گرین شرٹس کی ہوم گراؤنڈز پر کارکردگی شاندار رہی ہے۔20باہمی مقابلوں میں میزبان ٹیم نے 17جیتے جبکہ صرف 3میں شکست ہوئی،ویز نے آخری بار 2003 میں پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے پانچوں میچز میں شکست کھائی تھی، راولپنڈی میں ابھی تک تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا ہورلڈکپ 2019 کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ پاکستان کا نمبر چھٹا ہے، کلین سوئپ کی صورت میں گرین شرٹس ایک درجہ ترقی پاتے ہوئے پانچویں اور کیویز تنزلی کے ساتھ دوسرے نمبر پر جاسکتے ہیں، اس کے علاوہ نتائج کچھ بھی ہوں دونوں ٹیموں کی اس رینکنگ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر