کورونا وائرس کیخلاف جنگ، چین نے سنگِ میل عبور کر لیا

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چین نے ایک مرتبہ پھر ایسا کام کر دکھایا ہے جو دنیا کا کوئی اور ملک نہیں کرسکا اور وہ ہے ایک ارب سے زیادہ افراد کی کووڈ ویکسینیشن مکمل کرنا۔چین نے 70 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل کرلی ہے اور اس معاملے میں امریکا اور یورپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ وبا کی روک تھام کے لیے سخت ترین احتیاطی تدابیر کو بھی برقرار رکھنے کا فیصہ کیا ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ 15 ستمبر تک چین میں 2 ارب 16 کروڑ خوراکیں استعمال کی جاچکی تھیں اور ویکسینیشن مکمل کرانے والے افراد کی تعداد ایک ارب ایک کروڑ ہے۔چین نے یہ سنگ میل پہلی ویکسین سائنو فارم کے استعمال کی منظوری کے لگ بھگ 10 ماہ میں حاصل کیا اور تاریخ کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا۔چین میں 6 مزید مقامی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے کووڈ ویکسینز کو تیار کیا گیا جن کو 12 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے منظوری مل چکی ہے۔چین کی ویکسینیشن مہم کی کامیابی کے باوجود حالیہ ہفتوں میں وہاں کورونا کی قسم ڈیلٹا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ویکسینیشن کی رفتار نے چین کو دنیا کی دیگر معیشتوں پر سبقت دلا دی ہے، امریکا اور جاپان کی محض 50 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوئی ہے جبکہ برطانیہ اور جرمنی میں یہ شرح 60 فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔بھارت میں اب تک 15 فیصد سے بھی کم آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔چین کے مشرقی خطے کے بڑے شہروں میں ویکسینیشن مہم توقع سے زیادہ کامیاب رہی ہے، دارالحکومت بیجنگ کے 97 فیصد سے زیادہ شہریوں کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ شنگھائی میں یہ شرح 80 فیصد ہے۔دنیا بھر میں اب تک کووڈ ویکسینیز کی 5 ارب 18 کروڑ خوراکیں استعمال کی جاچکی ہیں، جن میں سے ایک تہائی سے زیادہ چین کے شہریوں کے لیے استعمال ہوئی ہیں۔چین کی جانب سے وائرس کے خطرے سے دوچار افراد بشمول 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے کووڈ بوسٹر ڈوز دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔دنیا کے بیشتر ممالک میں ڈیلٹا کے پھیلاؤ سے کیسز میں ضرور اضافہ ہوا ہے مگر وہاں ویکسینیشن کرانے والے افراد کے لیے پابندیوں کو اس توقع کے ساتھ نرم کیا جارہا ہے کہ اس سے بیشتر افراد میں کووڈ کی شدت معمولی رہے گی۔مگر چین اس حکمت عملی کو مسترد کرچکا ہے اور چینی وزیر صحت نے اگست 2021 میں کہا تھا کہ ان کا ملک وائرس کی جلد تشخیص، بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور جارحانہ احتیاطی اقدامات کو جاری رکھا جائے گا۔چین کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن نے کئی مرتبہ کہا کہ ویکسینیشن کے ساتھ پابندیوں کو برقرار رکھ کر ہی وبا کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔ویکسینیشن کی وجہ سے ہی چین میں حالیہ ہفتوں میں جو کووڈ کیسز سامنے آئے ان میں بیماری کی شدت زیادہ نہیں تھی۔چینی حکام نے بتایا کہ ملک کو بتدریج ری اوپن کیا جائے گا اور ویکسینز کے تحفظ پر اس وقت انحصار کیا جائے گا جب ایسا کرنا محفوظ ہوگا، مگر ایسا کب تک ہوگا اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔



  تازہ ترین   
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر