سعودی ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ

ریاض(نیشنل ٹائمز): سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ابھا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کو ناکام بنادیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی جس کو سعودی فضائیہ کے ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔عرب اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حوثی باغیوں نے ڈرون سے ابھا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دفاعی فورسز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھیں گی۔واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے متعدد بار سعودی عرب میں ابھا ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے، اس سے قبل بھی 10 فروری کو ايک حملے ميں ابھا کے ہوائی اڈے پر ايک سويلين ہوائی جہاز کو آگ لگ گئی تھی جب کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی دو حملے کیے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر