موت کا پروپیگنڈا، ملا عبد الغنی برادر نے خود جواب دے دیا

کابل(نیشنل ٹائمز)سوشل میڈیا پر پھیلی اپنی موت کی خبروں کو طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر نے بکواس قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک آڈیو پیغام میں ملا بردار نے کہا کہ وہ بالکل صحت مند ہیں اور زخمی نہیں ہوئے۔اس سلسلے میں‌ مذکورہ پیغام طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے ٹویٹ کیا، محمد نعیم نے ایک ویڈیو کلپ بھی جاری کی ہے جس میں‌ ملا برادر قومی اکابرین سے ملاقات کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ چند دنوں سے یہ افواہ پھیلائی جا رہی ہے کہ طالبان کے اندر زبردست گروپ بندی ہو رہی ہے اور اسی گروپ بندی کے نتیجے میں ایک پرتشدد واقعے میں ملا برادر زخمی ہوگئے اور ان کی موت واقع ہو چکی ہے۔طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بھی ٹویٹ میں کہا کہ افغانستان اسلامی امارت کے نائب وزیر اعظم ملا بردار اخوند نے پیغام میں زخمی یا مارے جانے کے اندیشے کو مسترد کر دیا ہے, انھوں نے کہا کہ یہ جھوٹی اور بے بنیاد خبریں ہیں۔ادھر طالبان نے ملا حسن اخوند کی بھی تارہ ترین تصویر جاری کی ہے، اب تک ان کی پرانی تصویر ہی میڈیا میں گردش کر رہی تھی، خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان میں عبوری حکومت میں ملا محمد حسن اخوند کو وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر