ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ملکی تاریخ کے بلند ترین سطحوں پر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان میں گزشتہ تین مہینوں سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ملکی کرنسی بازار میں امریکی ڈالر کی قیمت 168 پاکستانی روپے کی حد عبور کر چکی ہے۔انٹربینک میں ڈالر آج مزید 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ آج جب کرنسی مارکیٹ کھلی تو ڈالر کی قیمت 168.10 پر تھی۔ کاروبار کھلتے ہی ڈالر کی طلب میں مزید اضافہ ہوا۔خبرفائل ہونے تک ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح 168.60 تک پہنچ چکی تھی۔ رواں برس مئی کے مہینے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 152 پاکستانی روپے تھی۔سال2020 میں بھی ڈالر کی قیمت 168 روپے تک اوپر جا کر واپس اس سطح پر گری تھی تاہم مئی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا اور تین مہینوں میں اس کی قدر میں اضافہ16 روپے اضافہ ہو کر 168 روپے کی حد سے تجاوز کر گئی ہے۔ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاؤ پاکستانی معیشت پربراہ راست اثرانداز ہوتا ہے۔ گزشتہ سال ڈالرکی قیمت 169 روپے تک پہنچ گئی تھی۔مالی سال2019-20 کا بجٹ پیش ہوا تو ڈالرکی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 158 روپے اوراوپن مارکیٹ میں 159 روپے پرٹریڈ کررہی تھی۔دسمبر2019 تک ڈالرکی قیمت 155 اور158 کےدرمیان ٹریڈ کرتی رہی لیکن مارچ2020 کا مہینہ پاکستانی معیشت اور قرضوں کے بوجھ کےحوالے سے بھاری رہا۔ 23 مارچ کوکورونا وبا سے بچاؤ کیلئےلاک ڈاؤن کیا گیا۔لاک ڈاؤن کے صرف 4 روز بعد ڈالر10 روپےتک مہنگا ہو کرملکی تاریخی کی بلند ترین سطح 169 روپے تک چلا گیا تھاسال2020 کے اپریل میں ڈالر163، مئی میں 161 اور جون میں 165 روپے کی سطح کو چھوکرا جون2020 میں 164.25 روپے کی سطح تک گر گیا تھا۔

 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر