اقوام متحدہ کی ڈونرز کانفرنس میں افغانستان کے لیے 1 ارب ڈالر جمع

جنیوا:(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کی زیر صدارت افغان شہریوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مالی امداد کے لیے عالمی ڈونر کانفرنس میں شریک ممالک نے 1 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کرلیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی زیر صدارت جنیوا میں افغانستان کے لیے عالمی ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کو دسمبر تک تقریبا 606 ملین ڈالر کی ضرورت ہوگی جو جنگ زدہ ملک میں طبی امداد، صاف پانی کی فراہمی اور صحت و صفائی میں استعمال ہوگی۔اس بارے میں انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ افغانستان کے عوام سے یکجہتی کے لیے منعقد کی گئی یہ کانفرنس میری توقعات کے مطابق ہوئی ہے اور ڈونر ممالک نے 1 ارب ڈالر سے زائد کی امداد دینے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے ممالک امداد دینے کے خواہش مند ہیں لیکن انہیں اس بارے میں تحفظات ہیں کہ طالبان کے دور اقتدار میں ان کے فنڈز کو کس طرح خرچ کیا جائے گا، اور اسی وجہ سے وہ ہچکچکاہٹ کا شکار ہیں۔افغانستان کے لیے ہونے والی اس ڈونرز کانفرس میں 40 ملکوں کے وزیروں اور حکومتی نمائندوں نے فزیکل اور ورچوئلی اس کانفرنس میں شرکت کی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے ہنگامی پناہ گاہوں کے لیے فنڈنگ کی بھی درخواست کی تھی کیونکہ 35 لاکھ افغان بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ انہیں خوراک اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا بھی ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر