ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔انہوں نے اپنے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی اطلاع اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں حمزہ شفقات نے کہا کہ ’میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، میری جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔‘نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے حمزہ شفقات کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اسلام آباد میں کورونا کے خلاف قابلِ ذکر کارنامے سرانجام دینے پر سراہتے ہوئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔خیال رہے کہ اس سے قبل حمزہ شفقات نے بتایا تھا کہ ان کے والدین ایک شادی کی تقریب میں شریک ہوئے تھے ، اس کے بعد ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی۔دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر 3 سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق سیل کیے جانے والے سب سیکٹرز میں F-11/1 ،I-8/4 اور I-10/2 شامل ہیں، ان سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کیا جا رہا ہے جبکہ کاروباری علاقوں اور پارکس کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رکھا جائے گا۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق تہوار، ا جتماعات کو جاری این او سی واپس لے لیے گئے ہیں جبکہ کسی کو انڈر گراؤنڈ سرگرمی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔حمزہ شفقات کے مطابق کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع پر صرف 2 گھنٹے کے لیے اجازت ہوگی اور دفاتر کو 50 فیصد سے زیادہ عملہ بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر