نیویارک(نیشنل ٹائمز) برطانیہ کی پہلی نوعمر ٹینس سٹار ایماراڈو کانو نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔ ایما نے ایونٹ کے فائنل میں کینیڈا کی لیلا فرنینڈز کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6، 3-6 سے شکست دی۔ایما رادو کانو نے برطانوی لیجنڈ کھلاڑی ورجینا ویڈ کی موجودگی کو اپنے لیے خوش قسمتی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ان ہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹینس کے میدان میں یہ کامیابی حاصل کی ہے، ورجینا ویڈ نے میرے اندر یہ امید جگائی کہ میں یہ کارنامہ سرانجام دے سکتی ہوں۔ایما رادو کانو کو یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیتنے پر 18 لاکھ پاونڈ کی انعامی رقم دی گئی۔خیال رہے کہ لیلا فرنینڈس نے سیمی فائنلز میں آریانا سیبیلنکا کو شکست دے کر یو ایس اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
برطانیہ کی پہلی نو عمر کھلاڑی ایماراڈو کانو نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا



