سلمان خان نے مداحوں کا انتظار ختم کروادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان نے دُنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سُنا دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی ہے۔سلمان خان نے فلم ’رادھے‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عید کا وعدہ کیا تھا تو عید پر ہی آئیں گے۔‘بالی ووڈ اسٹار نے لکھا کہ ’میں ایک بار جو کمٹمنٹ کردیتا ہوں پھر وہ کرکے ہی رہتا ہوں۔سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ اُن کی فلم ’رادھے‘ رواں سال 13 مئی کو ریلیز ہوگی۔اداکار نے ہیش ٹیگ میں لکھا کہ ’فلم کو ریلیز ہونے میں صرف دو ماہ باقی ہیں۔‘خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی سے قبل رادھے فلم کی شوٹنگ مکمل ہوجانی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ کے مہینے میں بھارت میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ التوا کا شکار ہوگئی تھی۔سلمان خان نے اکتوبر 2020 کے اوائل میں فلم کی شوٹنگ شروع کی تھی جو اسی ماہ مکمل ہوگئی تھی۔فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکی شروف، رندیپ ہودا اور دیشا پٹانی بھی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر