مرضی کی سیٹ نہ ملنے پر اسد عمر کا پی آئی اے عملے سے جھگڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر اسلام آباد سے کراچی جانے والی فلائٹ میں الاٹ کردہ سیٹ کی بجائے دوسری سیٹ پر بیٹھنے پر بضد، فیور نہ ملنے پر پی آئی اے عملے پر برس پڑے۔وفاقی وزیر اسد عمر اسلام آباد سے کراچی جانے والی فلائٹ میں الاٹ کردہ سیٹ کی بجائے دوسری سیٹ پر بیٹھنے پر بضد، فیور نہ ملنے پر پی آئی اے عملے پر برس پڑے اس موقع پر اسی پرواز پر سوار ممبر قومی اسمبلی عبدالقادرپٹیل اوروفاقی وزیر امین الحق بھی وفاقی وزیر کے طرز عمل کو حیرت سے دیکھتے رہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر بورڈنگ کارڈ پڑھے بغیر پی آئی اے عملے کی سیٹ پر جا بیٹھے ۔عملے نے وفاقی وزیر اسد عمر کو الاٹ سیٹ نمبر 13 کے بجائے 11 نمبر پر بیٹھنے بارےآگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر اسد عمر فیور نہ ملنے پر پی آئی اے عملے پر برس پڑے کہا کہ پیسے دے کر ٹکٹ خریدی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ آپ نے ایک گھنٹے سے تماشا لگا رکھاہے۔ اسد عمر اسلام آباد سے کراچی جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سے باہر نکل آئے پی آئی اے کا عملہ منتیں کرکے اسد عمر کو مناکر واپس جہاز میں لایا۔وفاقی وزیر نے پھر بھی سیٹ نمبر 13 سی پر بیٹھنے سے انکار کردیا۔جس کے بعد پی آئی اے عملے نے اسد عمر کو بلک ہیڈ کشادہ سیٹ نمبر 12 الاٹ کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکی وزیر جنگ
فلسطین کو تسلیم کیے بغیر ابراہیمی معاہدے پر کوئی لچک نہیں دکھائیں گے: اسحاق ڈار
بجٹ 27-2026 میں ہائبرڈ گاڑیوں اور سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کا امکان
ایران کا چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان
ٹرمپ کی زیر صدارت اجلاس بے نتیجہ ختم، ایران کے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا
ایرانی وزیرِ خارجہ کا عمانی ہم منصب سے رابطہ، مکمل حمایت کا اظہار
بی ایل اے کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ کا مکمل لاتعلقی کا اعلان
پنجاب انسداد دہشتگردی ایکٹ میں نئی دفعہ شامل، علیحدہ عدالتی طریقہ کار متعارف ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر