ڈبلیو ایچ او کی بلوچستان میں ویکسی نیشن سینٹرز کے قیام کی پیشکش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پارلیمانی سیکریٹری صحت اور صوبائی ٹاسک فورس کی چیئرمین کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بلوچستان میں مزید ویکسی نیشن سینٹرز قائم کرنے میں تعاون کی پیشکش کی ہے تاکہ صوبے میں ٹیسٹ اور ویکیسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جاسکے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ ‘ہم بلوچستان میں حالات کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، پورے عمل کو وسیع نقطہ نظر سے دیکھنے اور اس میں انتظامیہ کی کوتاہیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم حکمت عملی کو بہتر بنانے کی جانب بڑھ رہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے مقامی افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کے پائلٹ مرحلے کا صوبے کے 9 اضلاع میں افتتاح کیا جاچکا ہے۔صوبائی ٹاسک فورس جس میں محکمہ داخلہ، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینیئر افسران شامل ہیں، بلوچستان کے حالات کا مسلسل جائزہ لینے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ڈبلیو ایچ او کی پاکستان میں نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے اجلاس کو بتایا کہ ان کی تنظیم نے کیچ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے حوالے سے مطالعے پر مبنی رپورٹ تیار کی ہے، جس میں تمام تر حالات میں کوتاہیوں کا موازنہ کرتے ہوئے بہتری کی تجویز پیش کی گئی ہے۔انہوں نے ڈاکٹر ربابہ بلیدی کی جانب سے کی گئیں تجاویز کو خوش آئند قرار دیا۔پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ نے دیگر متعلقہ عہدیداران کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی اور بلوچستان میں کورونا وائرس ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر