مشرق وسطیٰ میں لوگ گدھی کے دودھ سے تیار کردہ صابن کے دیوانے

مسقط(نیشنل ٹائمز) گدھی کے دودھ سے تیار کی جانے والی مصنوعات کا سوشل میڈیا پر بھرپور تمسخر اڑائے جانے کے بعد اچانک گدھی کے دودھ سے تیارکردہ صابن کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی خبروں اور شہریوں کی آرا سے پتا چلتا ہے کہ گدھی کا دودھ مضر کیمیائی مرکبات سے پاک ہوتا ہے جس سے تیار کردہ صابن جلد کے مسائل کا جادوئی حل ہوسکتا ہے۔ مشرق وسطی بالخصوص اردن میں گدھی کے دودھ سے تیار کردہ صابن کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے۔عمان کے ریووا بیوٹی سنٹر کی غذائیت کی ماہر سوزانا حداد نے انکشاف کیا کہ گدھی کے دودھ کا صابن جلد میں نمی کی سطح کو متوازن کرنے میں معاون ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گدھی کے دودھ سے تیار کردہ صابن سے چہرے کے دھبوں ، کیل مہاسوں اور جھریوں کے اثرات کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں پروٹین اور میگنیشیم ، تانبا ، سوڈیم ، مینگنیج ، زنک ، کیلشیم اور آئرن جیسے معدنی عناصر پائے جاتے ہیں۔حداد نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ گدھی کے دودھ میں کیسین کی کم مقدار اینٹی مائیکروبیکٹریل خصوصیات اور مرکبات ہوتے ہیں جو وائرس اور بیکٹیریا کی نشوونما کو روک سکتے ہیں۔اردن میں گدھی کے دودھ کے صابن کے منصوبے کی مالک سلمی الزعبی نے وضاحت کی کہ یہ پروڈکٹ دنیا کے دوسرے ممالک میں پائی جاتی ہے۔ یہ صرف اردن کی اختراع نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ خیال گدھی کے دودھ کی اہمیت اور فوائد کو جاننے کے بعد آیا۔ان کاکہنا تھا کہ فی الحال گدھی کے دودھ کی جلد کے خلیوں کو جوان بنانے ، بڑھاپے کی علامات کو کم کرنے اوراس کیفعال ہونے کی صلاحیت کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ جلد کی کچھ بیماریوں جیسے ایکزیما اور جلد کی رنگت کی یکسانیت میں یہ دودھ کتنا کار گرہوسکتا ہے۔گدھی کے دودھ کی قلت کی وجہ سے پروجیکٹ کے فیس بک پیج پر نسبتا زیادہ قیمتوں پر صابن فروخت کیا جار ہا ہے۔اس کی قیمت کا اندازہ آپ اس امرسے لگا سکتے ہیں85 گرام صابن کی ٹکیا کی قیمت آٹھ دینار یا گیارہ امریکی ڈالر جبکہ125 گرام ٹکیا دس دینار 14 ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر