برف پگھل گئی؛ جوبائیڈن اور چینی صدر کا پہلی بار براہ راست رابطہ

واشنگٹن / بیجنگ(نیشنل ٹائمز) : امریکی صدر جوبائیڈن نے اقتدار سنبھالنے کے 7 ماہ بعد اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری معاشی جنگ کے تھمنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالتے ہی اختلافات شروع ہوگئے تھے جس میں ہر گزرتے روز کے ساتھ معاشی اور تجارتی جنگ میں اضافہ ہوتا گیا اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح بڑھاتے رہے اور اقتصادی پابندیاں سخت کرتے رہے۔امریکا میں گزشتہ برس کے آخر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست اور جوبائیڈن کے صدر بننے کے بعد بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ برقرار رہا ہے تاہم اب نئی امریکی حکومت نے 7 ماہ بعد چین سے رابطہ کیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ نے مستقبل میں روابط برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن چین کے ساتھ مسابقت کو تنازعے میں تبدیل ہونے سے روکنا چاہتے ہیں اور اختلافی امور کے حل کے لیے اپنے ہم منصب سے ضروری اقدامات اُٹھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے تناؤ میں کمی لانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔دوسری جانب چین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو کافی کھلی اور گہری رہی لیکن چین سے متعلق امریکی پالیسیاں پہلے ہی سنگین مشکلات کا سبب بن چکی ہیں جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر