فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا وفد کابل کا تجارتی دورہ کریگا جس کے دورس نتائج برآمد ہونگے ،ناصر خان

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی)کے نائب صدر ناصر خان نے افغانستان کے ساتھ مقامی کرنسی میں تجارت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے پاک افغان دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ ملے گا اور دونوں ممالک معاشی طور پر مستحکم ہونگے بہت جلد فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا وفد کابل کا تجارتی دورہ کریگا جس کے دورس نتائج برآمد ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ناصر خان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی)برادر ہمسائیہ ملک افغانستان کے ساتھ لوکل کرنسی میں فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے بلکہ اس سے دو طرفہ برآمدات ودرآمدات میں اضافہ ہوگا یہ دونوں اسلامی برادر ممالک کی تجارت سے وابستہ افراد اور برآمد کنندگان کا دیرینہ مطالبہ رہاہے دونوں ممالک کے درمیان بنیکنگ سسٹم نہ ہونے کے باعث دو طرفہ تجارت میں مشکلات درپیش تھی جس کے اب حل ہونے کی امید ہے اس فیصلے کو ہم خوش آئند سمجھتے ہوئے امید ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تجارت کو فروغ اور اس شعبہ سے وابستہ افراد کو سہولیات کی فراہمی کا سامان ہوگا انہوں نے کہا کہ ڈالرز میں دو طرفہ تجارت خاص کر امپورٹ ایکسپورٹ ایک مشکل رہی ہے ہمیں امید ہے کہ دو طرفہ ٹیکسوں کے نظام اور پاکستان کیلئے افغانستان میں تجارتی منڈیوں کی تلاش اور وہاں سے وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ کاروباری تعلقات میں بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ بہت جلدفیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا وفد کابل کا تجارتی دورہ بھی کریگا جس کے دوطرفہ تجارتی تعلقات پر دورس نتائج مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی)افغانستان کے نئی حکومت کے ساتھ کاروباری تعلقات کے فروغ کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریگی بلکہ ہم افغانستان کے مختلف شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استعفادہ بھی حاصل کرینگے افغان حکومت کو تجارتی معاملات کیلئے قانون سازی اور دیگر میں تکنیکی ودیگر طرز کی معاونت درکار ہوگی اس کیلئے بھی ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چار سال قبل پاک افغان تجارتی حجم 2.6بلین ڈالر تک تھا اب تک یہ 1.2بلین ڈالرتک پہنچ چکا ہے جو تقریباً آدھا رہ گیا ہے،اگر دوطرفہ تجارتی تعلقات پر توجہ مرکوز کی گئی تو ہم 5بلین ڈالر کے تجارتی اہداف بھی حاصل کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر