ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا

کراچی (نیشنل ٹائمز)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 40پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 167.20روپے سے بڑھ کر167.60روپے اور قیمت فروخت167.30روپے سے بڑھ کر167.70روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید167.80روپے سے بڑھ کر168روپے اور قیمت فروخت168.20روپے سے بڑھ کر168.40روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 40پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 196.80روپے سے بڑھ کر197.40روپے اور قیمت فروخت198.60روپے سے بڑھ کر199روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 230.50روپے اور قیمت فروخت232روپے پر بدستور برقرار رہی۔واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر