اپنی اور اہلیہ کی جائیدادوں کی تحقیقات عالمی اداروں سے کرانے کو تیار ہوں، اشرف غنی

ابوظہبی(نیشنل ٹائمز) طالبان کے کابل میں داخلے کے وقت ملک سے فرار ہونے والے سابق صدر اشرف غنی نے اپنے دوسرے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے اور اپنی اہلیہ کے اثاثوں کی تحقیقات عالمی اداروں سے کرانے کے لیے تیار ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے اپنے دوسرے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ 15 اگست کو صدارتی محل کی سیکیورٹی نے فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایسا نہ کیا تو سڑکوں پر خوفناک لڑائی ہوگی جس میں لاکھوں لوگ مارے جائیں گے۔اپنے ساتھیوں کو بتائے بغیر اور خاموشی سے ملک سے فرار ہونے والے سابق صدر نے کے مطابق صدارتی محل کی سیکیورٹی نے مزید بتایا کہ اگر آپ نے ملک نہ چھوڑا تو 1990 جیسی خانہ جنگی ہوجائے گی۔اشرف غنی جو ملک سے فرار ہونے کے چند روز بعد متحدہ عرب امارات میں منظر عام پر آئے تھے مزید کہا کہ کابل چھوڑنا میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا لیکن بندوقوں کو خاموش رکھنے اور60 لاکھ شہریوں کو محفوظ رکھنے کا یہی واحد راستہ تھا۔سابق صدر نے ملک سے جاتے ہوئے لاکھوں ڈالر ہیلی کاپٹرز میں بھر کر لے جانے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے پیشکش کی کہ میرے اور میری اہلیہ کی جائیدادوں کی تفصیلات پہلے بھی ظاہر کیے جا چکی ہیں لیکن پھر بھی اقوام متحدہ سمیت کسی بھی آزاد عالمی ادارے سے آڈٹ کروانے کو تیار ہوں۔واضح رہے کہ 15 اگست کو طالبان کی کابل میں آمد پر خاموشی سے ملک سے فرار ہونے والے اشرف غنی نے 18 اگست کو متحدہ عرب امارات میں محفوظ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک نہیں چھوڑ تا تو کابل دوسرا یمن یا شام بن جاتا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر