سعودی عرب نے تین ممالک کے شہریوں پر پابندی ہٹانے کا اعلان کر دیا

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب نے تین ممالک کے شہریوں پر پابندی ہٹانے کا اعلان کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب بدھ سے متحدہ عرب امارات ، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن پر کوویڈ 19 کی ‏سفری پابندی ختم کرے گا۔اس حوالے سے وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پابندی اٹھائے جانے کے بعد ان ممالک کے لوگوں کو ‏ہوائی اڈوں، بحری اور زمینی سرحدوں کے ذریعے صبح 11 بجے سے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔اسی طرح سعودی شہریوں کو بھی اجازت ہو گی کہ وہ ان تین ممالک کا سفر کر سکیں۔سعودی محکمہ پاسپورٹ و امیگریشن(جوازات) نے وضاحت پیش کی ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراک نہ ‏لینے والے سعودی شہری بیرون ملک نہیں جاسکتے۔ایک مقامی شہری نے جوازات سے ان لائن استفسار کیا تھا کہ کورونا کا شکار ہوئے 6 ماہ گزر چکے ہیں اور میں نے ‏ویکسین کی صرف ایک ہی خوراک لی ہے لیکن اب سعودی عرب سے باہر جانا چاہتا ہوں تو اس کے لیے ویکسین ‏کی دوسری خوراک بھی لینا ضروری ہوگی؟۔محکمہ پاسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ بیرون مملکت سفر کے لیے مکمل ویکسینیشن شرط ہے تاہم چند ایسے زمرے ‏میں جن میں شامل افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔سعودی وزارت صحت نے جن افراد کو مستثنیٰ قرار دیا وہ بیرون مملکت جائیں تو ویکسین کی دونوں خوراکوں ‏کی شرط عائد نہیں ہوگی اسی طرح 12 سال سے کم عمر بچے بھی اس قید سے آزاد ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر