جاپان حکومت پاکستان کے آٹو انڈسٹری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی معترف، پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کی نوید سنا دی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جاپانی سفیر نے حکومت پاکستان کے آٹو انڈسٹری کیلئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے جائیکا کے تعاون سے سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار سے جاپانی سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں جاپانی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری،تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جاپانی سفیر نے حکومت کے آٹو انڈسٹری کیلئے اقدامات کی تعریف کی ، دوران ملاقات خسروبختیار نے بتایا کہ پاکستان نیاسکیم کیذریعیچھوٹی گاڑی کی قیمتیں کم کی ہیں، ملک میں موبائل ڈیوائس پیداواری صنعت کو بڑھایاجا رہا ہے۔وزیرصنعت و پیداوار کا کہنا تھا کہ نئی آٹوپالیسی میں پیداوار وبرآمدات پرتوجہ دی جائے گی، کراچی میں 1500 ایکڑ اراضی انڈسٹریل پارک کیلئے مختص کی ہے، آٹوموبیل،انڈسٹریل پارک زون ،موبائل فونز کی پیداوار میں وسیع مواقع ہیں۔اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا جاپانی آٹو کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، پاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے جائیکا کے تعاون سے سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوگا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر