ڈالر کی اونچی اڑان، پاکستان کو دسمبر کے آخر تک 9.7 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا

کراچی(نیشنل ٹائمز)ڈالر کی اونچی اڑان پاکستان کو دسمبر کے آخر تک 9.7 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا۔ آئی آیم ایف، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کو ڈالر میں آمدنی اور ادائیگیوں کے فرق سے آگاہ کردیا گیا۔ذرائع وزارت خزانہ نے کہاکہ آئندہ 4 ماہ میں ڈالر میں آمدنی اور ادائیگیوں کے فرق کا نیا اندازہ لگایا گیا ہے، یہی اعدادوشمار آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ شیئر کر دیئے گئے ہیں۔ماضی میں کسی 12 ماہ کے کیلینڈر میں اتنا بڑا خسارہ سامنے نہیں آیا۔ ڈالر میں آئندہ چار ماہ میں 44.3 ملین ڈالرکے ذخائر جمع ہوسکیں گے۔ ادائیگیاں 54 ارب ڈالر کی کرنا پڑیں گی۔ آئندہ 4 ماہ 24 ارب ڈالر کے فارن کرنسی ذخائر کے ساتھ 16 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ اور ترسیلات زر موصول ہونے کا اندازہ ہے۔1.8 ارب ڈالر آئی ایم ایف اور 2.5 ارب ڈالر دیگر ذرائع سے موصول ہونگے ۔۔ ادائیگیوں اور وصولیوں میں 9.7 ڈالر کے فرق کو کم کرنے کیلئے بانڈز اور نئے قرضے لینے کا شیڈول بھی زیر غور ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر