چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنی کامیابی کا سارا کریڈٹ وزیراعظم کو دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ وزیراعظم کو دیتے ہوئے ووٹ دینے والے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا میری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل کا جوش و جذبہ قابل دید تھا ، ہر کوئی ایک ایک ووٹ گن رہا تھا ، ایسی خوشی پہلے نہیں دیکھی جو کل تھی۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے سینیٹرز کو خصوصی ہدایات دے رکھی تھی ، الیکشن میں کامیابی کا اصل کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کی سیٹ بلوچستان کو دینے کا فیصلہ کیا ، مسلم لیگ ق، جی ڈی اے، ایم کیو ایم کا شکر گزار ہوں اور ان ارکان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ غیر جانبدار ہوکر سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ، میری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ، عمران خان نے میری بات سنی اور بڑی قربانی دی ، فاٹا کے عوام کا احساس محرومی ضرور ختم کریں گے۔یاد رہے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں حکومتی امیدوارصادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کامیاب قرار پائے تھے۔چیئرمین کےانتخاب میں صادق سنجرانی کو 48 اور گیلانی کو 42 ووٹ ملے جبکہ غفور حیدری کو شکست دینے والے مرزا محمد آفریدی کو 54 ووٹ ملے تھے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر