برطانیہ: 12 سے 15 سالہ بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ نہیں ہوا

برطانیہاسلام آباد(نیشنل ٹائمز):: 12 سے 15 سالہ بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ نہیں ہوابرطانیہ کے وزیر برائے ویکسی نیشن کا کہنا ہے کہ 12 سے 15 سال کی عمر کے صحت مند بچوں کی کورونا ویکسی نیشن سے متعلق فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ ادھر برطانیہ میں گذشتہ روز کورونا کے 37 ہزار 11 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 68 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ادھر بھارت میں گذشتہ روز کورونا وائرس کے 38 ہزار 948 کیسز رپورٹ ہوئے اور 219 افراد وبا کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں، بحرین نے روسی کورونا ویکسین اسپوٹنک فائیو کی بوسٹر ڈوز کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیدی۔ نیوزی لینڈ میں کورونا کیسز میں کمی پر اس حوالے سے عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان کر دیا گیا ہے، تاہم آکلینڈ میں لیول 4 کا لاک ڈاؤن 14ستمبر تک برقرار رہےگا۔ نیوزی لینڈ کے دیگر شہروں میں کورونا الرٹ لیول 3 سے کم کر کے 2 کر دیا گیا ہے، آکلینڈ کے علاوہ پورے نیوزی لینڈ میں اسکول، دفاتر اور کاروبار کھولنے کی اجازت ہے۔جبکہ عوامی مقامات پر ماسک پابندی برقرار اور عوامی اجتماعات 50 افراد تک محدود رہیں گے۔ نیوزی لینڈ میں گذشتہ روز کورونا کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آسٹریلیا میں کورونا کا پھیلاؤ جاری ہے، ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 281 کیسز رپورٹ ہوئے۔جبکہ ریاست وکٹوریہ میں گذشتہ روز کورونا کے 246 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی، میلبورن اور کینبرا میں سخت لاک ڈاؤن نافذ ہیں۔ریں اثنا برازیل میں گذشتہ روز کورونا کے 12 ہزار 915 کیسز، 266 اموات رپورٹ ہوئیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر