ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد، شعیب ملک، شرجیل خان ڈراپ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آئندہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے کرکٹ ٹیم اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بہت سے تجربہ کار کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا۔سابق کپتان سرفراز احمد، وہاب ریاض، تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور ہارڈ ہٹنگ اوپنر شرجیل خان اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں اعظم خان کو شامل کیا گیا ہے۔اسکواڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے چیف سیلکٹر محمد وسیم نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 کرکٹ سے جوڑے تمام پہلوؤں پر بھرپور غور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں، مہارتوں اور تجربہ بھی شامل ہے ان پر اعتماد کرنا ضروری ہے جو عالمی سطح کے ٹورنامنٹ میں پرفارم کرسکتے ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ آصف علی اور خوشدل شاہ کے نام متاثر کن نہیں ہوسکتے لیکن ان کی زبردست صلاحیتوں اور قابلیت پر شاید ہی کوئی شک کرے۔محمد وسیم نے کہا کہ وہ مڈل آرڈر بلے بازوں کے دستیاب پول میں بہترین ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ بہترین پرفارمنس کے ذریعے ہماری مڈل آرڈر مشکلات کا حل فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عماد وسیم، محمد نواز اور شاداب خان کی صورت میں ہمارے پاس تین بہترین اسپنر ہیں جو بلے باز ہونے کے ساتھ اچھی اور شاندار فیلڈنگ بھی کرتے ہیں۔مزیدپڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، سرفراز ڈراپانہوں نے کہا کہ اعظم خان ایک ’جارحانہ بلے باز‘ ہیں اسی وجہ سے انہیں سرفراز احمد کے مقابلے میں منتخب کیا گیا۔چیف سیلکٹر نے کہا کہ محمد وسیم جونیئر کو فہیم اشرف پر ترجیح دی گئی ہے کیونکہ ان کی رفتار اور بڑے شاٹس مارنے کی صلاحیت ہے۔ورلڈ کپ ٹی 20 اور آئندہ ہوم سیریز کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، شاہین آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔ریزرو کھلاڑیوں میں شاہنواز دہانی، عثمان قادر اور فخر زمان ہیں۔خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات اور عمان میں 17 اکتوبر سے شروع ہوگا اور فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر