پاکستانی پرچم میں میت لپیٹنے پر علی گیلانی کی اہل خانہ پر فرد جرم عائد

سرینگر(نیشنل ٹائمز)بھارت نے حریت رہنما علی گیلانی کی میت پاکستانی پرچم میں لپیٹنے پر اہل خانہ کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کردی ہے۔بھارتی حکومت نے چند روز قبل کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف ان کی میت پاکستانی پرچم میں لپیٹنے اور بھارت کے خلاف نعرے لگانے پر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں مقدمہ درج کیا تھا تاہم گزشتہ روز اہل خانہ پر فرد جرم بھی عائد کردی گئی ہے۔علی گیلانی کے اہل خانہ پر ریاست مخالف نعرے بازی اور ان کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹنے پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی، بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ علی گیلانی کے اہل خانہ کے علاوہ دیگر افراد پر بھی فردم جرم عائد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ یکم ستمبر کو تحریک آزادی کشمیر کے بانی رہنما سید علی گیلانی انتقال کرگئے تھے، قابض بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کو گزشتہ 12 برس سے سرینگر میں گھر میں نظر بند کر رکھا تھا جس کی وجہ سے ان کی صحت انتہائی گر چکی تھی۔سید علی گیلانی کی تدفین کی تیاری کی جارہی تھی کہ بھارتی قابض فوج نے سری نگر میں سید علی گیلانی کے گھر پر چھاپا مارا اور خاندان کو ہراساں کرکے علی گیلانی کا جسد خاکی چھین کر لے گئے اور نماز فجر سے قبل سری نگر کی حیدرپورہ جامع مسجد کے احاطے میں سپرد خاک کردیا۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر