انسان کو معذور کرنیوالے خطرناک مچھر برطانیہ کے قریب پہنچ گئے،الرٹ جاری کر دیا گیا

مانچسٹر(نیشنل ٹائمز)طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ایسے مچھر برطانیہ کے قریب پہنچ گئے، جن کے کاٹنے سے شہری اپاہج ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق برطانیہ کے محکمہ صحت نے طبی ماہرین کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق عوام کے لیے الرٹ جاری کیا۔محکمہ صحت نے ان مچھروں کو ‘ایشیائی ٹائیگر مچھر’ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ برطانیہ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ فرانسیسی ریجنل ہیلتھ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ خطرناک مچھر مغربی برٹنی کے علاقے IleـetـVilaine کے ڈوماگن کمیون میں دریافت ہوئے، جو کو تلف کرنے کے لیے اسپرے مہم جلد شروع کی جائے گی۔محکمہ صحت نے عوامی آگاہی کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ ایشیائی ٹائیگر مچھر برطانیہ میں تباہی پھیلا سکتے ہیں، شہری مچھروں سے اپنی حفاظت خود کریں’۔ماہرین کے مطابق یہ مہلک مچھر ایک بار کاٹنے کے بعد 200 انڈے پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کر لیتے ہیں، ان کے کاٹنے سے پیلا بخار، ڈینگی، چکن گونیا، زیکا سمیت دیگر وائرس پھیل سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق مچھر کے حملے کا شکار ہونے والا شخص وبائی امراض کے ساتھ اپاہج ہوسکتا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے مقامی لوگوں کو ہدایات کی کہ وہ بارش کے پانی کی نکاسی کو ممکن بنائی کیونکہ یہ پانی مچھروں کے انڈے دینے کی سب سے محفوظ جگہ ہے۔جبکہ دوسری طرف پچھلے دنوں یہ خبر بھی منظر عام پر آئی ہے کہ امریکا میں مچھروں سے پھیلنے والی مختلف بیماریوں کو روکنے کے لیے جینیاتی طور پر مختلف مچھروں کی افزائش کی گئی ہے جنہیں ریاست فلوریڈا میں چھوڑا گیا ہے۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق امریکا نے جینیاتی طور پر مختلف مچھروں کی ایک نسل تیار کی ہے، جسے ریاست فلوریڈا میں خطرناک مچھروں کے خاتمے کے لیے چھوڑا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر