احمد مسعود نے طالبان کومذاکرات کی پیشکش کر دی

کابل (نیشنل ٹائمز )فغانستان میں طالبان مخالف مزاحتمی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے ایک بار پھر معاملات کا مذاکرات کے ذریعے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹ کے پر احمد مسعود کا کہنا ہے کہ وہ افغان علماء کی قرارداد کے بڑے متن کی حمایت کرتے ہیں۔ جس میں فوری طور پر جنگ کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔احمد مسعود کے مطابق انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ علما امن وسلامتی کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ جس کی مزاحتمی فورس حمایت کرتے ہیں۔احمد مسعود کا کہنا تھا کہ مزاحتمی فورس جنگ ختم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے سے معاملات کو حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اگر طالبان پنچشیر اور اندراب پر اپنے حملے روک دیں تو مزاحتمی فورس بھی فوری طور پر جنگ بند کردیں گے۔احمد مسعود کا کہنا تھا کہ اگر طالبان پنچشیر اور مزاحتمی فورس کے علاقوں سے اپنے فوج پیچھے ہٹائیں گے تو مزاحتمی فورس بھی مثبت اقدامات کرے گی۔ احمد مسعود کے مطابق وہ امید کرتے ہیں کہ طالبان علماء اور معززیں کے اجتماع میں ایسا کرنے کو تیار ہوں گے۔’ہمیں امید ہے کہ طالبان افغانستان کے لوگوں کے مطالبے کو توجہ سے سنیں گے اور ان پر سنجیدگی سے عمل کریں گے۔‘احمد مسعود کا کہنا تھا کہ مزاحتمی فورس افغانستان کے بہترین مستقبل کے لیے ہر طرح کا ایسا تعاون کرنے کو تیار ہے جس میں افغانستان کے تمام طبقات کا اعتماد ہو اور ان کے پاس نمائندگی ہو۔مزاحتمی فورس کے ترجمان کے مطابق احمد مسعود کی جانب سے امن کی خواہش کوئی نئی بات نہیں ہے۔مزاحتمی فورس نے خود کبھی بھی جنگ کو دعوت نہیں دی مجبوری کے عالم میں اپنے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھائے ہیں۔ترجمان کے مطابق ’طالبان کو مزاکرات کی پہلے بھی پیش کش کی تھی۔ اب دوبارہ پیش کی ہے۔ اس کا مقصد کمزوری نہیں بلکہ افغانستان کو کسی بحران اور انسانی المیہ سے بچانا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ طالبان مزاکرات کی میز پر بیٹھ کر معاملات کو حل کریں گے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر