ڈینگی کے پھیلنے کے سیزن کا آغاز ہو چکا ہے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے کہا ہے کہ ڈینگی کے پھیلنے کے سیزن کا آغاز ہو چکا ہے اور تمام محکموں کو انتہائی الرٹ ہونے کی ضرورت ہے تاکہ شہر میں ڈینگی لاروا کی افزائش ممکن نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے حساس یونین کونسلوں کی ترجیحی طور پر نگرانی کی جائے اور ڈینگی ہاٹ سپاٹس کر فوری پر تلف کیا جائے اور اس حوالے سے متعلقہ محکمے عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرائیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں کیا اجلاس میں محکمہ صحت، ماحولیات، شہری دفاع اور دیگر متعلقہ محکمے شریک ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ ماہ ستمبر میں تمام محکمے ہنگامی بنیادوں پر اپنے مائیکرو پلانز کو از سر نو مرتب کریں اور ان میں موجود خامیوں کا جائزہ لے کر ان کو دور کیا جائے اور فول پروف سرویلنس کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں شہر میں موجود تمام کارخانوں کا جائزہ لیں اور وہاں پر ڈینگی لاروا کی افزائش کے مقامات کو تلفی کو یقینی بنایا جائے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر