ویکسی نیشن مکمل کرانے والے پاکستانیوں کے لیے ترکی میں قرنطینہ کی ضرورت نہیں

انقرہ(نیشنل ٹائمز)ترکی نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے افراد کے لیے کووڈ 19 سے متعلق متعدد سفری پابندیوں کو نرم کردیا ہے۔ترک حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت کے شہریوں کو ترکی کے سفر کے لیے نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ یا عالمی ادارہ صحت کی منظور کردہ ویکسین کی دونوں خوراکوں کے استعمال کا ثبوت پیش کرنا ہوگا، جس کے بعد انہیں قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس کا اطلاق 4 ستمبر 2021 سے شروع ہوگیا ہے۔مام مسافروں کو نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ رزلٹ جمع کرنا ہوگا جو ترکی پہنچنے سے 72 گھنٹے سے قبل کرایا جانا لازمی ہوگا۔اسی طرح ان مسافروں کے لیے قرنطینہ ضروری نہیں ہوگا جو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہنگامی استعمال کے لیے منظور ویکسینز کی 2 خوراکوں کا استعمال کرچکے ہوں گے۔ان افراد کو ویکسییشن کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا اور یہ بھی لازمی ہوگا کہ دوسری خوراک کو استعمال کیے کم از کم 14 دن ہوچکے ہوں۔مگر جانسن اینڈ جانسن ویکسین استعمال کرنے والے افراد کے لیے ایک خوراک کا ثبوت جمع کرانا ہی کافی ہوگا۔جو مسافر پی سی آر ٹیسٹ رزلٹ یا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے میں ناکام رہیں گے ان کو 10 دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے۔قرنطینہ کے 10 ویں دن پر پی سی آرر ٹیسٹ ہوگا اور اگر وہ نیگیٹو رہا تو آئسولیشن کو ختم کردیا جائے گا، مگر مثبت تیجے پر ترک وزارت صحت کی کورونا وائرس گائیڈلائنز کے مطابق علاج کرایا جائے گا۔اگر کوئی مسافر قرنطینہ کے 10 دن مکمل ہونے پر پی سی آر ٹیسٹ نہیں کراتا تو اسے مزید 4 دن آئسولیشن میں گزارنا ہوں گے۔12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر