سائنوفارم کا کووڈ کے علاج کیلئے دوا کے کلینکل ٹرائل شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سائنو فارم کے کووڈ 19 کے علاج کے لیے دوا کے کلینکل ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔سائنو فارم کی ویکسین تیار کرنے والی ذیلی کمپنی چائنا نیشنل بائیوٹیک گروپ (سی این جی بی) کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اسے کووڈ 19 کو شکست دینے والے مریضوں کے پلازما پر مبی دوا کے کلینکل ٹرائلز کی منظوری مل گئی ہے۔اس دوا کو 2021 چائنا انٹرنیشنل فییئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کے دوران پیش کیا گیا تھا۔کمپنی نے بتایا کہ اسے کلینکل ٹرائل کی منظوری 30 اگست کو مل گئی تھی۔نئی دوا کے ساتھ سی این جی بی نے 6 نئی مصنوعات کو بھی اس موقع پر پیش کیا گیا۔ان میں 2 اپ ڈیٹڈ ویکسینز بھی شامل تھیں جن کو وائرس میں آنے والی میوٹیشنز کے خلاف مؤثر قرار دیا جارہا ہے جبکہ ایک اور کووڈ 19 بھی پیش کی گئی جو مونوکلونل اینٹی باڈی پر مشتمل تھی۔سی این بی جی کے مطابق یہ نئی دوا کورونا وائرس کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کی بہت زیادہ مقدار پر مبنی ہے۔سی این جی بی کی جانب سے 2020 کے شروع میں کووڈ کے صحتیاب مریضوں کے عطیہ کردہ خون سے پلازما پراڈکٹس تیار کی گئی تھیں اور اس کا ماننا تھا کہ یہ کووڈ 19 سے بہت زیادہ بیمار افراد کے لیے مؤثر ترین علاج ہے۔اسی کو مدنظر رکھ کر یہ نئی دوا تیار کی گئی ہے جس کے لیے وائرس ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کو استعمال کیا گیا اور اسے سابقہ مصنوعات سے زیادہ مؤثر قرار دیا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ اس دوا کے کلینکل ٹرائلزکا دورانیہ کتنا ہوگا اور کیا چین سے باہر بھی اس کی آزمائش ہوگی یا نہیں۔کمپنی کی جانب سے بھی نہیں بتایا گیا کہ کب اور کہاں کلینکل ٹرائل کا آغاز ہوگا۔ماہرین کے مطابق یہ دوا ممکنہ طور پر کووڈ سے بہت زیادہ بیمار افراد کے لیے ہوگی اور اس کی قیمت بہت زیادہ ہوسکتی ہے، مگر پھر بھی یہ مونوکلونل اینٹی باڈی ادویات سے سستی ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے دیگر ادویات جیسے ایچ بی وی اور ایچ آئی وی وغیرہ کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔مگر اس حوالے سے سی این بی جی کا کہنا تھا کہ وہ عطیہ کردہ پلازما کی اسکریننگ کے لیے سخت جانچ پڑتال کے میکنزم پر عمل کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر