کورونا سے نجات حاصل نہیں ہوئی کہ بھارت میں ایک اور موذی بیماری نے بچوں کو نشانہ بنا نا شروع کردیا

نیویارک(نیشنل ٹائمز) دنیا ابھی کورونا وائرس کی مصیبت سے نجات حاصل نہیں کر پائی کہ بھارت میں لوگوں کو ایک اور موذی بیماری نے آ گھیرا ہے جو بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ دی مرر کے مطابق یہ ایک پراسرار نوعیت کا بخار ہے جو بچوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 30ہزار سے زائد بچے اس کا شکار ہو چکے ہیں۔ ماہرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ پراسرار بیماری جس تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے، اگلی کورونا کی وباءثابت ہو سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق اس بیماری کی علامات میں پورے جسم،بالخصوص جوڑوں میں درد، سردرد، پانی کی کمی، جی متلانااور قے آنا، بخار ہونابازوؤں اور ٹانگوں پر دانے نکلنا وغیرہ شامل ہیں۔بھارت میں اب تک اس بیماری سے 50لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔ 6اضلاع میں کئی سو لوگ اس بیماری میں مبتلا ہونے کے سبب ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ آگرا، متھورا، مین پوری، ایٹاہ، کسگنج اور فیروزآباد وہ اضلاع ہیں جہاں یہ بیماری سب سے زیادہ پھیل رہی ہے۔ضلع فیروزآبادمیں محکمہ صحت کی سینئر عہدیدار ڈاکٹر نیتا کلشرستھا نے بتایا ہے کہ اس بیماری میں مبتلا لوگ بہت تیزی کے ساتھ موت کے منہ میں جاتے ہیں۔ اب تک جتنی اموات ہوئی ہیں، ان کی ہسپتال لائے جانے کے اگلے چند دن کے اندر ہی موت واقع ہو گئی۔فیروزآباد میں اس بیماری سے اب تک40اموات ہو چکی ہیں جن میں 32بچے شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر