چاہتے ہیں شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنیں، ندیم عمر

کراچی: (نیشنل ٹائمز)پی ایس ایل کی معروف فرنچائزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈیٹر میں شمولیت کے لیے شاہد آفریدی سے ابھی تک کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی۔نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم عمر نے کہا کہ عمر اکمل بہترین کھلاڑی اور عمدہ صلاحیتوں کا حامل ہیں، تاہم بدقسمتی سے ان کو بعض حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ٹیلنٹ کے اعتبار سے عمر اکمل سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں، خوشی کی بات ہے کہ ان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہوگئی ہے اور سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں ان کا نام آگیا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ عمراکمل کو اپنی فرنچائز میں برقرار رکھیں۔ایک سوال کے جواب میں ندیم عمرنے کہا کہ پی ایس ایل 7 کے ڈرافٹ کے لیے پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے ناموں کا ابھی تک انتظار ہے، کہا جا رہا ہے کہ بورڈ کی جانب سے ناموں کا اعلان نومبر تک کیا جائے گا، اگر کھلاڑیوں کے نام جلدی آجائیں تو ہم اپنی کاوشوں کا آغازکردیں گے۔ندیم عمر نے کہا کہ رامیز راجہ کا پی سی بی کا چیئرمین بننا پاکستان کرکٹ کے لیے بہتر ہے، امید ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آگے لے کرجائیں گے، ہمیں یہ بھی توقع ہے کہ رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بن کر پی ایس ایل کی فرنچائز کے مسائل کو بھی احسن طریقے سے حل کرانے کی کوشش کریں گے، احسان مانی نے اس حوالے سے بہت کاوشیں کی تھیں، توقع ہے کہ رمیز راجہ ہمارےمسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔شاہد آفریدی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ندیم عمرنے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شاہد خان آفریدی کوئٹہ گلیڈیٹر کا حصہ بنیں، لیکن اس ضمن میں ان سے ابھی تک کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی، شاہد آفریدی ایک بڑے کھلاڑی ہیں اوران کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلنا ہمارے لیے اعزاز ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر