طالبان کوتسلیم نہیں کرتے اوردیگرممالک سے بھی کہتے ہیں وہ یہی کریں، برطانوی وزیرخارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک راب کا کہنا ہے کہ ہم طالبان کوتسلیم نہیں کرتے اوردیگرممالک سے بھی کہتے ہیں وہ یہی کریں۔برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک راب نے دورہ پاکستان کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں گذشتہ روز قطر کے دورے کے بعد پاکستان میں ہوں، قطر میں وزیرخارجہ سے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور معاملات چلانے کیلئے انکی کوششوں پر بات کی، پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ڈومینیک راب نے کہا کہ ملاقاتوں میں پاک افغان سرحد کی صورت حال پرگفتگوہوئی، میں صورت حال دیکھنے خود طورخم گیا، طورخم پرمیں نے مستقبل میں درپیش آنے والے چیلنجز کا جائزہ لیا، سرحد پار کرنے والے افراد کیلئے سیکیورٹی انتظامات دیکھے۔ڈومینیک راب نے کہا کہ ہم طالبان کو تسلیم نہیں کرتے اوردیگرممالک سے بھی کہتے ہیں کہ وہ یہی کریں، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کوکبھی بھی دہشگردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دیا جائے، ہم ہر ایک قدم پر طالبان کو جج کریں گے انکے الفاظ نہیں بلکہ عمل سے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر