جینیفر لوپیز اور الیکس روڈریگز نے منگنی ختم کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لوپیز اور الیکس روڈریگز نے منگنی ختم کر کے علیحدگی اختیار کرلی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی بیس بال کھلاڑی الیکس روڈریگز اور جینیفر لوپیز نے 2 سال سے منگنی کر رکھی تھی۔ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداح دکھ کا اظہار کر رہے ہیں اور ساتھ ہی رشتہ ختم کرنے کی وجوہات جاننے کے لئے بھی بےچین نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ الیکس روڈریگز کی2008 میں پہلی بیوی سے علیحدگی ہوچکی ہے جس سے ان کے دو بچے ہیں۔ جبکہ انہوں نے جینیفر لوپیز سے منگنی کا اعلان 2019 میں کیا تھا۔ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران الیکس روڈریگز نے کہا تھا کہ ہم دو بار شادی ملتوی کرچکے ہیں جس کی ہم پلاننگ بھی کرچکے تھے اور اس کے بعد سے اب تک ہم نے اس بارے میں دوبارہ کوئی بات نہیں کی۔ اب نہیں پتا کہ ہم دوبارہ ایسا کر پائیں گے یا نہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر