پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے بھارت سمیت تمام رکن ممالک کو مکالمے کی دعوت دی ہے اور ثقافتی تعاون، تاریخی ورثے کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے 3 نکاتی فارمولا پیش کیا ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی اور) کے تحت تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے وزارتی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے اردو میں اظہار خیال کیا۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے مرزا غالب اور علامہ اقبال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت مختلف نظریات اور ثقافتوں کے درمیان ہی ہوتی ہے اور اگر تمام نظریات ایک جیسے ہوں تو وہ مکالمہ نہیں رہتا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا پاکستان گندھارا اور بدھ مت سمیت مختلف قدیم تہذیبوں کا امین ہے اور اس کے تاریخی و تہذیبی روابط فارس اور عرب سے لے کر وسطی ایشیا کے تاریخی شہروں بخارا اور سمرقند تک پھیلے ہوئے ہیں، اس لیے وہ تمام ممالک کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان روابط سے فائدہ اٹھائیں۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے اجلاس میں تین نکاتی فارمولا پیش کرتے ہوئے تجویز دی کہ ایس سی او ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کو فروغ دیا جائے، تاریخی ورثے کو محفوظ بنایا جائے اور تہذیبی آثار کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچانے کیلئے مشترکہ اقدامات کیے جائیں۔

اس مقصد کیلئے انہوں نے ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق ایس سی او نیٹ ورک اور ڈیجیٹل لائبریری قائم کرنے کی تجاویز بھی دیں۔

فورم کے موقع پر وفاقی وزیر مصدق ملک اور بھارتی وزیر گجندر سنگھ شیخاوت کے درمیان نئی دہلی کے پرانے قلعے میں غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی، جس میں دونوں وزرا کافی دیر تک گفتگو کرتے رہے۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے آذربائیجان کے وزیر ثقافت ڈاکٹر عادل کریمی، کرغزستان کے وزیر مملکت برائے اطلاعات، تاجکستان کی وزیر ثقافت مطلوبہ خان اور نیپال کے وزیر ثقافت کھڑک راج پاوڈل سے بھی ملاقاتیں کیں، جبکہ ڈاکٹر مہدی ایمانی کی قیادت میں ایرانی وفد نے بھی ان سے ملاقات کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت
سعودی دفاعی نظام نے حوثیوں کا مکہ کی جانب بھیجا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک
ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ
دھند کے باعث موٹرویز کے متعدد سیکشنز بند، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
ایرانی فوج کا امریکی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ویڈیو جاری
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر