تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی فوج نے امریکی ایف 16 طیارے پر میزائل داغنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیو بھی جاری کردی۔
ایرانی فوج کے مطابق میزائل حملے سے امریکی ایف 16 طیارے کو نقصان پہنچا جبکہ پائلٹ کو مشن ادھورا چھوڑ کر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ایرانی فوج کے مطابق میزائل حملے کا واقعہ جمعہ 20 نومبر کی شام خلیج فارس کے اوپر پیش آیا۔



