حکومت جہا ں ہے رک جائے ،ہمیں مت چھیڑ و،جان چھڑانا مشکل ہو جائیگی:فضل الرحمٰن

پشاور(نیشنل ٹائمز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جہاں کھڑی ہے ، وہیں رک جائے ، بصورت دیگر جمعیت علما اسلام سڑکوں پر آئے گی اور ضرورت پڑنے پر جیلوں کا رخ بھی کرے گی ، مفتی محمود مرکز تجاوزات میں نہیں، آپ تجاوزات ہیں۔  تم ہمارے پختونخوا کے معدنی ذخائر چوری کرتے ہو،ہمیں صرف چور نہیں اس کا مرکز بھی معلوم ہے ۔ پشاور میں نمازجمعہ کے اجتماع کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مشتعل مزاج لوگ نہیں ہیں، جن قوتوں نے جے یو آئی کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کیں، ان کا یہ خواب پورا نہیں ہوگا۔،ہم تجربہ کار لوگ ہیں،ہماری پشت پر سو سال سے زیادہ کی تاریخ ہے ، نوجوانوں کے لئے اپنی تاریخ سے زیادہ کوئی چیز قیمتی نہیں، اپنی اس تاریخ کی حفاظت کریں گے ،ڈروگے تو نہیں؟ تھکوگے تو نہیں ؟انہوں نے کہاکہ میں اتنی بات کرتا ہوں کہ ہر کسی کو چھیڑو پر ہمیں مت چھیڑو، ہم سے جان چھڑانی مشکل ہوجائے گی، ہمارے پاس اسلحہ نہیں، ڈنڈے نہیں، آپ کے پاس اسلحہ بھی ہے ،حکومتی طاقت بھی، لیکن ہم نہتے ہاتھوں سے آپ کو شکست دیں گے ،اس حکومت کو بنے ڈھائی سال ہو گئے اور یہ ہماری منتیں کرتے رہے کہ حکومت میں شامل ہوجائیں،یہ کہتے رہے کہ آپ کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی’صوبائی حکومت لے لیں، جب جعلی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے اور حکومت میں شامل ہونے سے انکار کیا تو فائلیں کھولنے کی دھمکی دیتے ہیں، یہ فائلیں آپ کے منہ پر ماریں گے ، جتنا زور لگا سکتے ہو، لگالو، پورے پاکستان میں ایک آدمی ان کو نہیں ملا جو کہے کہ میرا تعلق جمعیت کے ساتھ نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، کبھی گھر کے سامنے کھڑے جنریٹر ہٹانے کا کہتے ہیں تو کبھی کیبن کی بات کرتے ہیں، کبھی یہاں مرکز آکر کہتے ہیں کہ یہ تجاوزات میں ہے ، مفتی محمود مرکز تجاوزات میں نہیں، انہوں نے کہا کہ آپ جہاں جہاں چوری کرتے ہو ہمیں معلوم ہوجاتا ہے ، ہمیں صرف چور نہیں اس کا مرکز بھی معلوم ہے ، ہم سیسہ پلائی دیوار کی طرح رہیں گے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت
سعودی دفاعی نظام نے حوثیوں کا مکہ کی جانب بھیجا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک
ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ
دھند کے باعث موٹرویز کے متعدد سیکشنز بند، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
ایرانی فوج کا امریکی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ویڈیو جاری
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر