پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان سمیت 15 ممالک کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر اور غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کو قانونی حیثیت نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مشترکہ بیان میں برطانیہ اور آسٹریلیا کی جانب سے پابندیوں کے فیصلوں کا خیرمقدم بھی کیا گیا ہے، اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والی تنظیم کے خلاف برطانیہ کی جانب سے عائد پابندیوں کو سراہا گیا ہے۔

وزرائے خارجہ نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ اور آسٹریلیا کے ان اقدامات سے دیگر ممالک کو بھی غیر قانونی اسرائیلی سرگرمیوں کے خلاف عملی اقدامات کرنے کی ترغیب ملے گی۔

15 ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازع کے خاتمے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جامع منصوبے پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں زور دیا گیا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنا ناگزیر ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن کے قیام کا واحد قابلِ عمل راستہ دو ریاستی حل ہے، جس کے تحت ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے۔

بیان جاری کرنے والے ممالک میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، مصر، قطر اور اردن سمیت 15 ممالک کے وزرائے خارجہ شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدرنے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا۔
شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو تہران کے خلاف اپنی سرزمین کا استعمال روکیں: ایران
ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا
امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی
پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر