ای سی او رکن ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ای سی او رکن ممالک نے ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کر دی، ایم او یو میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ میں خطے کے موجودہ جیو پولیٹیکل ماحول پر تشویش کا اظہار کیا گیا، موجودہ صورتحال میں تحمل، مکالمے اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا، علاقائی تعاون مضبوط بنانے اور جامع اقتصادی نمو کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

پائیدار صنعتی ترقی کی تزویراتی اہمیت کا اعادہ کیا گیا، رکن ممالک کے درمیان سائنسی، تعلیمی، تکنیکی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا محفوظ اور قابل اعتماد مصنوعی ذہانت کو فروغ دیا جائے، بلاک چین، کوانٹم کمپیوٹنگ، فائیو جی، روبوٹکس سے فائدہ اٹھایا جائے، ٹیکنالوجیز سے وابستہ خطرات اور ان کے تدارک کی ضرورت کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

منشیات اور سرحد پار منظم جرائم کے خلاف مضبوط علاقائی تعاون ناگزیر ہے، ٹورازم کو علاقائی انضمام، ترقی اور ثقافتی روابط کے اہم محرک کے طور پر تسلیم کیا گیا، اقتصادی تعاون کے سٹریٹجک اہداف 2035 کا خیرمقدم کیا گیا۔



  تازہ ترین   
ای سی او رکن ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت
چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کریں گے؟ ٹرمپ کا بتانے سے انکار
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار
جنگ کے خاتمے اور لبنان کی خود مختاری یقینی بنائے بغیر امن ممکن نہیں: باقر قالیباف
امریکی فوجی دفاعی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات میں سنگین خامیوں کے انکشافات
امریکی بینکوں کی آن لائن سروسز میں تکنیکی خرابی، صارفین کو شدید مشکلات
برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ، بروقت انصاف دیا جائے: عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر