عدم برداشت، انتہا پسندی اور نفرت کا بڑھتا رجحان جمہوریت اور انسانی وقار کے لیے سنگین خطرہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی / اسلام آباد / لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برداشت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عدم برداشت، انتہا پسندی اور نفرت کا بڑھتا ہوا رجحان جمہوریت، سماجی ہم آہنگی اور انسانی وقار کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی جبر، جمہوری عمل میں رکاوٹیں اور معاشرتی سطح پر پائی جانے والی ناامیدی ایسے حالات پیدا کرتی ہیں جن میں انتہا پسندی اور تشدد کو فروغ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا فکری مؤقف آج بھی رہنمائی فراہم کرتا ہے کہ آمریت قانون کی حکمرانی کو کمزور کرکے طاقت اور اسلحے کی ثقافت کو فروغ دیتی ہے، جبکہ پُرامن سیاسی شرکت کے راستے مسدود کرنے سے بالخصوص نوجوانوں میں محرومی اور مایوسی جنم لیتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہا پسندی کا مؤثر مقابلہ جمہوری آزادیوں، قانون کی بالادستی، سماجی انصاف اور نوجوانوں کو قومی دھارے میں بامعنی شرکت کے مواقع فراہم کرکے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جنگوں، علاقائی کشیدگی، مذہبی منافرت اور نسل پرستی کے بڑھتے ہوئے رجحانات اس امر کے متقاضی ہیں کہ تصادم کے بجائے مکالمے، نفرت کے بجائے رواداری اور طاقت کے بجائے انصاف و سفارت کاری کو فروغ دیا جائے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ بھارتی غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور فلسطین سمیت تنازعات سے متاثرہ خطوں میں انسانی حقوق کا تحفظ اور پائیدار امن کا قیام عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ جمہوریت، آئین، انسانی حقوق اور سیاسی رواداری کی جدوجہد سے عبارت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی ایک پُرامن، روادار، منصفانہ اور جمہوری معاشرے کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔



  تازہ ترین   
ای سی او رکن ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت
چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کریں گے؟ ٹرمپ کا بتانے سے انکار
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار
جنگ کے خاتمے اور لبنان کی خود مختاری یقینی بنائے بغیر امن ممکن نہیں: باقر قالیباف
امریکی فوجی دفاعی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات میں سنگین خامیوں کے انکشافات
امریکی بینکوں کی آن لائن سروسز میں تکنیکی خرابی، صارفین کو شدید مشکلات
برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ، بروقت انصاف دیا جائے: عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر