چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر آئس لینڈ میں موسیقی کی تقریب کا انعقاد

ریکیاوک (شِنہوا) چین اور آئس لینڈ کے مابین سفارتی تعلقات کی 55 ویں سالگرہ منانے اور موسیقی کے ذریعے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریکیاوک میں موسیقی کی ایک تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب سے قبل کنسرٹ کے مقام اور آئس لینڈ کے دارالحکومت کی ایک نمایاں پہچان سمجھے جانے والے ہارپا کنسرٹ ہال اور کانفرنس سینٹر کو اس موقع کی مناسبت سے سرخ روشنیوں سے منور کیا گیا۔
تقریب میں چین اور آئس لینڈ کے گیت پیش کیے گئے جن میں کلاسیکی چینی نغمہ دی گریٹ وال بیلڈ بھی شامل تھا، آئس لینڈ کے گلوکاروں نے چینی زبان میں نغمے پیش کیے جبکہ دونوں ملکوں کے فنکاروں نے سٹیج پر مشترکہ طور پر اپنے فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
تقریب میں آئس لینڈ کے فنکاروں کے ماضی میں چین کے دوروں کے موقع پر بنائی گئی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں جن میں گزشتہ دہائیوں کے دوران ہونے والی چین کی ترقی کو اجاگر کیا گیا۔
آئس لینڈ میں چینی سفیر حہ رو لونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 55 برسوں کے دوران دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں باہمی سیاسی اعتماد میں اضافہ ہوا، معاشی تعاون کے نتیجہ خیز ثمرات سامنے آئے اور ثقافتی تبادلوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جیوتھرمل توانائی، تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔
آئس لینڈ کی وزیر برائے تعلیم و اطفال اِنگا سالانڈ نے شِنہوا کو بتایا کہ آئس لینڈ چین کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا دونوں ممالک کے پاس ثقافت، ٹیکنالوجی اور تجارت کے شعبوں میں ایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ موجود ہے اور امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون اور تبادلوں کو فروغ حاصل ہو گا۔



  تازہ ترین   
ای سی او رکن ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت
چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کریں گے؟ ٹرمپ کا بتانے سے انکار
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار
جنگ کے خاتمے اور لبنان کی خود مختاری یقینی بنائے بغیر امن ممکن نہیں: باقر قالیباف
امریکی فوجی دفاعی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات میں سنگین خامیوں کے انکشافات
امریکی بینکوں کی آن لائن سروسز میں تکنیکی خرابی، صارفین کو شدید مشکلات
برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ، بروقت انصاف دیا جائے: عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر