واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی شکست کے بعد اپنے پہلے موقف سے یوٹرن لیتے ہوئے انتخابی نتائج کی شفافیت پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔ انہوں نے بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کیا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں بے ضابطگیاں ہوئیں اور انتخابی مشینیں ووٹروں سے زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی پوچھا کہ رائے عامہ کے جائزے انتخابی نتائج کی درست پیش گوئی کیوں نہ کر سکے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی اور امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ نے پیر کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کیا کوئی واقعی سمجھتا ہے کہ یہ انتخابات شفاف تھے ؟ انہوں نے الزام لگایا کہ ابتدائی ووٹنگ کے نتائج کے بڑے بڑے اعداد و شمار سامنے آنے کے باعث ری پبلکن امیدواروں کی کامیابی ناممکن بنا دی گئی۔
ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن کی شفافیت پرسوالات اٹھا دئیے



