ایران جنگ:امریکی وزیر دفاع کے مواخذے کی کارروائی شروع

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی ریپبلکن پارٹی کے ایک رکن کانگریس نے پیر کو ایران جنگ کے معاملے پر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کارروائی شروع کر دی، جس کے نتیجے میں کانگریس میں ایک انتہائی اہم اور ممکنہ طور پر ہنگامہ خیز ووٹنگ کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ کی جماعت کو وسط مدتی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن تھامس میسی نے مواخذے کی آٹھ دفعات پیش کی ہیں، جن میں پیٹ ہیگسیتھ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے کانگریس کی منظوری کے بغیر غیر قانونی طور پر جنگ شروع کی اور پینٹاگون کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران اور وینزویلا کے خلاف صدر ٹرمپ کی فوجی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان فیصلوں پر کانگریس میں بحث کیلئے تیار ہیں۔ ہیگسیتھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج منگل کو پینٹاگون میں پریس کانفرنس کریں گے ، جو گزشتہ 180 روز سے زائد عرصے میں ان کی پہلی باضابطہ پریس کانفرنس ہوگی۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ
عمران خان، بشریٰ بی بی کی وکلا سے ایک گھنٹے تک ملاقات کروانے کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ روانہ
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار
امریکی صدر نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں نیا سفیر نامزد کردیا
خلیج تعاون کونسل کا کویت میں جدید مشترکہ فوجی کمانڈ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں: صدر ٹرمپ
جی سیون ممالک کا اہم اجلاس: ایران جنگ سمیت عالمی تنازعات جلد ختم کی ضرورت پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر